شیخوپورہ : جوار چب کے قریب دیہاتیوں کی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک

Published On 04 March,2023 05:35 am

شیخوپورہ : ( دنیا نیوز ) صوبہ پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کے علاقے جوار چب کے قریب دیہاتیوں کی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ ( ڈی پی او ) زاہد مروت نے بتایا کہ ڈاکو سڑک پر دیہاتیوں کو روک کرلوٹ رہے تھے کہ دیہاتیوں نے ملزمان کا گھیراؤ کرلیا جس کے بعد دونوں طرف سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

زاہد مروت نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کے قبضہ سے اسلحہ ، موبائل اور نقدی برآمد ہوئی ہے جبکہ ملزمان کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔