لاہور: پولیس نے چوری کی وارداتوں میں ملوث 2ملزم گرفتار کرلیے

Published On 04 March,2023 02:06 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ڈیفنس بی انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کر لیے۔

انچارج انویسٹی گیشن ڈیفنس بی جواد خان کے مطابق گرفتار ملزمان میں شہزاد اور کاشف شامل ہیں۔

 ملزمان موبائل فونز، گاڑیوں کے شیشے اور قیمتی تاریں چرانے میں ملوث تھے، ملزمان نشے کے عادی ہیں، چوری کے دوران پکڑے جانے پر چھری، کٹر اور بلیڈ سے حملہ کر دیتے تھے۔

ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ہر وقت کوشاں ہیں۔
 

Advertisement