پنجاب پولیس کی کارروائی، منشیات فروش خاتون گرفتار

Published On 04 March,2023 04:57 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) تھانہ ساندل بار پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کار سوار منشیات فروش خاتون کو حراست میں لے لیا، خاتون کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ساندل بار پولیس کو مخبر نے منشیات کی اطلاع دی جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے کار سوار منشیات فروش خاتون کو گرفتار کرلیا، خاتون نسرین سے 100 کلو افیون برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 10 نام ایسے ہیں جو فیصل آباد کے بڑے ڈیلرز ہیں، جلد ان ڈیلرز کو گرفتار کر لیا جائے گا، گرفتار ملزمان سے مزید انکشافات بھی متوقع ہیں۔

Advertisement