بہن کو قتل کرنے والے سنگدل بھائی کو 25 سال قید، 3 لاکھ جرمانہ

Published On 04 March,2023 08:03 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) خوشاب میں بہن کو قتل کرنے والے سنگدل بھائی کو 25 سال قید، 3 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی گئی۔

2022ء میں تھانا جنڈانوالہ نے اپنی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا تھا، ایڈیشنل سیشن جج خوشاب نے بہن کے قاتل بھائی کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی۔

واضح رہے کہ پولیس کے مطابق گاؤں بہاری غربی میں ملزم نے بہن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

Advertisement