کچے کے علاقے میں مغویوں کی نعشیں اٹھانے پر پنجاب اور سندھ پولیس میں تنازع

Published On 04 June,2023 08:54 pm

میرپورماتھیلو : (دنیا نیوز) گھوٹکی رونتی کچے میں دو مغویوں اور ایک ڈاکو کی ہلاکت ،پنجاب اور سندھ کی پولیس کے درمیان مغویوں کی نعشیں اٹھانے پر تنازع پیدا ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مغویوں کے قتل کا معاملہ گلے میں پڑنے کے ڈر سے پولیس نے زخمی مغویوں کو بھی لینے سے انکار کردیا، مغویوں کی نعشیں کچے میں سڑ رہی ہیں کوئی لینے والا نہیں ہے۔

مقتولین میں یاسین، فیصل آباد اور اکرام کا تعلق سرگودھا سے ہے، اغوا کاروں کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو نے حد بندی کا تنازعہ حل کردیا یہ حدود پنجاب پولیس کی حدود میں ہے ایس ایچ او لاشیں خراب کرانا چاہتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ویڈیو میں ڈاکوؤں کے پاس زخمی مغویوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہوگئی ڈاکو چھوڑنے کو تیار ہیں ہمیں پولیس لے جائے۔

ذرائع کے مطابق فیصل آباد کا مغوی رضوان، خانیوال کا مغوی ساجد رند اور شیخوپورہ کا مغوی وارث ڈاکوؤں کے پاس یرغمال ہے۔