کشمور: (دنیانیوز) سندھ کے ضلع کشمور میں بارودی سرنگ پھٹنے سے دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک بچی موقع پر جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوئے ہیں ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بخشاپور کے نواحی گاؤں قیصر خان جکھرانی میں اچانک بارودی سرنگ پھٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک بچی موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی وجاں بحق افراد کو ہسپتال منتقل کردیا ۔
پولیس کے مطابق واقعہ قبائل کے درمیان دیرینہ تنازع کے باعث پیش آیا ہے۔