کندیاں : گھریلو تنازع پر سالے نے بہنوئی کو قتل کر ڈالا

Published On 04 August,2023 08:37 am

میانوالی: (دنیانیوز) میانوالی کی تحصیل کندیاں میں گھریلو تنازع پر فائرنگ کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے ۔

پولیس کے مطابق تھانہ کندیاں کی حدود علاقہ ٹبی میں سالے نے بہنوئی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا ۔

مقتول رزاق سے عرفان کا لین دین اور رشتے کا تنازع تھا، کندیاں پولیس نے موقع پہ پہنچ کر لاش قبضے میں لے لی ۔

پولیس کاکہنا ہے کہ لاش آر ایچ سی کندیاں منتقل کر دی گئی ہے ۔