لکی مروت: (دنیانیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 4 افراد قتل جبکہ بچے سمیت چھ افراد زخمی ہوئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق علی الصبح لنڈیوا میلہ میں دو گروپوں کے درمیان لڑائی کے دوران فائرنگ کے تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لین دین کے تنازعہ پر پیش آیا ، فائرنگ سے ایک راہگیر بھی جاں بحق ہوا جبکہ زخمیوں میں دو راہ گیر بھی شامل ہیں ۔
دوسرا واقعہ ناور خیل میں پیش آیا جہاں دیرینہ دشمنی کی بنا پر ہونیوالی فائرنگ سے نوجوان اور ایک راہ گیر بچہ زخمی ہوگیا ۔
فائرنگ کا تیسرا واقعہ وانڈہ حاجی گل میں پیش آیا جہاں جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ سے گل سعید نامی شخص زخمی ہوا ہے ۔
پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔