نکلسن روڈ پر دن دیہاڑے واردات: ڈاکو نجی کمپنی ملازمین سے 83 لاکھ لوٹ کر فرار

Published On 23 August,2023 08:57 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ نکلسن روڈ پر دن دیہاڑے واردات ہو گئی، موٹر سائیکل سوار ڈاکو نجی کمپنی کے ملازمین سے 83 لاکھ نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔

واردات گزشتہ روز احمد حسن اور فیصل ریاض کے ساتھ ریکس مارکیٹ میں ہوئی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان اسلحہ کی نوک پر نجی کمپنی کے 2 ملازمین کو روک لیتے ہیں۔

ایک ملزم کمپنی کے ملازمین سے نقدی والا تھیلا چھین لیتا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے، سی سی ٹی وی کی مدد سے واردات میں ملوث ملزموں کی تلاش جاری ہے۔