کراچی: نامعلوم کار نے 2 پولیس اہلکاروں کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا

Published On 24 August,2023 05:33 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں نامعلوم کار نے 2 پولیس اہلکاروں کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا دونوں شدید زخمی ہو گئے۔

کراچی کے علاقے ابو الحسن اصفہانی روڈ پر 2 پولیس اہلکاروں نے مشکوک جان کر کار کو روکنے کی کوشش کی تو کار سواروں نے گاڑی پولیس اہلکاروں پر ہی چڑھا دی۔

اہلکاروں کاشف اور غلام مرتضیٰ کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، کار سوار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی۔