کراچی: فقیرہ گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

Published On 24 August,2023 05:41 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو گرفتار کر لیا 2 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

کراچی کے علاقے فقیرہ گوٹھ میں 3 مبینہ ڈاکو لوٹنے کی نیت سے موجود تھے جس کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا جبکہ 2 فرار ہو گئے، گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔