سرگودھا: (دنیا نیوز) تھانہ اربن ایریا کی حدود علی پارک میں ملزمان نے لیڈی پولیو ورکرز کی ٹیم پر حملہ کر کے ان پر اینٹیں برسا دیں۔
لیڈی پولیو ورکرز بچوں کو قطرے پلا رہی تھیں جب اوباش افراد نے ان پر حملہ کرتے ہوئے اینٹیں برسانا شروع کر دیں، ملزمان خواتین کو ہراساں کرتے رہے۔
سرگودھا تھانہ اربن ایریا پولیس نے ملزمان حمزہ ظہیر اور طلحہٰ ظہیر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا جس کے مطابق ملزمان نے پولیو ورکز کے ساتھ گالم گلوچ کی اور انہیں قتل کی دھمکیاں بھی دیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وقوعہ میں ملوث ملزمان کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔