شجاع آباد: (دنیا نیوز) جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا ملزم حراست میں جان کی بازی ہار گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کو پیشی پر عدالت لے جایا جا رہا تھا جب راستے میں طبیعت خراب ہوئی اور وہ جاں بحق ہو گیا جبکہ ورثہ کا کہنا ہے کہ ملزم پولیس کی حراست میں مبینہ تشدد سے ہلاک ہوا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم الطاف ایک مقدمے میں پولیس کے زیر حراست تھا، مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔