وہاڑی: (دنیا نیوز) پولیس نے سوشل میڈیا پر لڑکی بن کر سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والا 3 رکنی گینگ گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان لڑکیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنا کر ان سے موبائل نمبر لیتے اور بعد میں لڑکیوں کی آواز میں بات کر کے ملاقات کے لیے بلاتے۔
ملزمان سادہ لوح لڑکوں کو مطلوبہ جگہ پر بلا کر ان کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیتے اور ویڈیوز بھی بنا لیتے۔
مختلف کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ملزمان کو ٹریس کرنے کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی، پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین انٹیلی جنس کی مدد سے گینگ کے تینوں ملزمان حیدر، عثمان اور عمر کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کےمطابق ملزموں کے قبضہ سے چھینے گئے موبائل فونز، نقدی، اسلحہ ناجائز 3 عدد پسٹل بھی برآمد کیے گئے ہیں۔