کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 2 زخمیوں سمیت 3 ملزم گرفتار

Published On 03 February,2024 05:21 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 زخمیوں سمیت 3 ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔

کراچی کے علاقے الفلاح میں 2 ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف تھے کہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی۔

جوابی کارروائی کے دوران دونوں ملزم گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے جنہیں حراست میں لے لیا گیا، گرفتار ڈاکو سنگین نوعیت کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھے، ملزموں سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے پی آئی بی میں پولیس نے دوست کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، گزشتہ روز ایک شخص کی گولیاں لگی لاش ملی تھی جس کی شناخت گلفراز کے نام سے ہوئی۔