سی ٹی ڈی کا پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشن ،5 دہشتگرد گرفتار

Published On 03 February,2024 09:39 am

لاہور: (دنیانیوز) دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔

ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 70 آئی بی اوز آپریشن کیے ، یہ کارروائیاں میانوالی ، حافظ آباد، اوکاڑہ اور جہلم میں کی گئیں۔

ترجمان کا بتانا ہےکہ دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد ، 2 آئی ای ڈی بم، 10 ڈیٹونیٹر، اسلحہ اور نقدی برآمدکرلی گئی ۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت شرافت ، یاسین ، طلحہ ، عبدالرحمن اور اسید کے نام سے ہوئی ، دہشت گرد مختلف اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔