زمین کا تنازع، مخالفین کی فائرنگ سے دو افراد قتل

Published On 03 February,2024 08:38 am

نارنگ منڈی : (دنیانیوز) نارنگ منڈی میں زمین کا تنازع دوافراد کی جان لے گیا ۔

پولیس کے مطابق مخالفین نے دونوں افراد کو ان کے گاؤں اکبریاں میں اندھادھند فائرنگ کر کے قتل کیا، ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دیں، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں ۔