رینجرز اورپولیس کی مشترکہ کارروائی، سمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

Published On 03 February,2024 11:25 am

کراچی : (دنیانیوز) سندھ رینجرز اور پولیس نے بلدیہ ٹاؤن میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیادپرمشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان کوگرفتار کرلیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتارملزمان میں نویداحمد عرف ماموں، رفیع اللہ اورغلام نبی شامل ہیں، ملزمان کےقبضے سے اسلحہ بمعہ ایمونیشن، موٹرسائیکل اورمنشیات بھی برآمد کی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزم نویداحمد عرف ماموں منشیات کےبین الصوبائی سمگلنگ گروہ کاسرغنہ ہے، ملزم کےخلاف اینٹی نارکوٹکس فورس تھانہ گلشن اقبال میں ایف آئی آردرج ہے اور وہ مفرورتھا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اس سے پہلے بھی گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، گرفتارملزمان کو مزید قانونی کارروائی کیلئے بمعہ اسلحہ وایمونیشن اور منشیات پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔