نارووال: کارنر میٹنگ میں سوال کرنے پر لیگی امیدوار کا نوجوان پر تشدد

Published On 05 February,2024 02:31 am

نارووال: (دنیا نیوز) نارووال میں کارنر میٹنگ کے دوران سوال پوچھنے پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے حلقہ پی پی 57 نارووال میں کارنر میٹنگ کے دوران مسلم لیگ (ن) کے امیدوار وسیم بٹ سے نوجوان نے خستہ حال سڑک کی شکایت کی تو امیدوار اور اس کے ساتھیوں نے شہری کو مار مار کر ادھ موا کر دیا۔

عینی شاہدین کے مطابق شکایت کرنے پر لیگی امیدوار وسیم بٹ نے نوجوان کو زبردستی چپ کرانا چاہا تو اس نے جذباتی ہو کر نعرہ لگا دیا جس پر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، لیگی کارکنوں نے کسی کو چھڑانے سے منع کیا اور نوجوان کو گھسیٹتے رہے۔