پشاور:( دنیا نیوز)قومی وطن پارٹی اور اے این پی نے این اے 24اور 25 میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ کرلیا ہے۔
سربراہ قومی وطن پارٹی آفتاب احمدخان شیرپاؤ اورمرکزی رہنما اے این پی ایمل ولی خان نےمشترکہ پریس کانفرنس میں این اے 24اور 25 میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا اعلان کیا۔
آفتاب شیر پاؤ کا کہنا تھا کہ چارسدہ کیو ڈبلیو پی این اے 25 میں قومی وطن پارٹی ایمل ولی کی حمایت کرے گی جبکہ ایمل ولی خان نے این اے 24 میں اے این پی کی جانب سے آفتاب شیرپاؤ کی حمایت کی یقینی دہانی کرائی ہے۔
فیصلے کے بعد چارسدہ کے حلقے این اے 25 میں قومی وطن پارٹی کے امیدوار قیصرجمال دستبردار ہوئے جبکہ اس موقع پراین اے 24 میں اے این پی کے امیدوارعرفان عالم نے بھی دستبرداری کا اعلان کیا۔
ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ چارسدہ میں ہم دونوں جماعتیں بڑے مقصد کیلئے اتحاد کررہی ہیں، ہماری جماعتیں جانتی ہیں کہ چارسدہ سے ہمارا مقابلہ کس کےساتھ ہے۔