کراچی: مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک

Published On 05 February,2024 06:59 am

کراچی: (دنیا نیوز) روشنیوں کے شہر کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران سنگین وارداتوں میں ملوث ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔

کراچی کے علاقے نیٹی جیٹی پل پر 2 مبینہ ڈاکو لوٹ مار کی نیت سے موجود تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی کے دوران ایک ملزم گولیاں لگنے سے دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم سنگین نوعیت کی مختلف وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا، لاش تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دی گئی، ملزم کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔