خوشاب : بیٹے نے فائرنگ کرکے ماں کو قتل، بہن کوزخمی کردیا

Published On 03 February,2024 12:44 pm

خوشاب: (دنیانیوز) تھانہ صدر جوہرآباد کی حدود میں بدبخت بیٹے نے فائرنگ کرکے اپنی ماں کوقتل اور بہن کو زخمی کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزم بشارت نے اپنی والدہ صفیہ بی بی کو قتل اور بہن رضوانہ کوثر کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا، فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا ۔

پولیس نے لاش تحویل  میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی جبکہ واقعے پر ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم نےنوٹس لے لیا ، ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ۔