چھینی گئی گاڑی کے عوض تاوان کا مطالبہ کرنے والا ملزم گرفتار

Published On 03 February,2024 09:09 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ضلع ویسٹ پولیس نے چھینی گئی گاڑی کےعوض تاوان کا مطالبہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان شہزور ٹرک کو اسلحہ کے زور پر اپنے ہمراہ لے گئے تھے، ملزمان نے شہری کو مسلسل ڈرایا، دھمکایا اور شہزور کے عوض تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔

ملزمان سے ڈیل کر کے انہیں تاوان وصولی کے لئے بلایا گیا، پولیس نے ملزم غلام رسول ولد ناطا خان کو گرفتار کیا۔

ملزمان کے خلاف متاثرہ شہری کی مدعیت میں پہلے ہی تھانہ منگھوپیر میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لئے سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ، سی آئی اے حکام کے حوالے کیا جائے گا۔