کراچی: سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

Published On 05 February,2024 12:19 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پیرآباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 3 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے2 پسٹلز بمعہ ایمونیشن، چھینی گئی موٹرسائیکل اور7 موبائل فونز برآمد کیے گئے ، موٹرسائیکل جمشیدکوارٹر کےعلاقےسےچھینی گئی تھی، واردات کا مقدمہ تھانہ جمشید کوارٹر میں درج ہے۔

پولیس کا بتاناہے کہ گرفتارملزمان میں شاہ فیصل ولدکرامت، اسامہ ولدفریدخان اور محمد ظہور ولد سوید کریم شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان کا بتانا ہے کہ برآمد موبائل فونز شہر کےمختلف علاقوں سےچھینےگئے، ملزمان کےخلاف ضابطےکےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔