اے این ایف کا کریک ڈاؤن: خاتون سمیت2منشیات فروش گرفتار

Published On 15 February,2024 09:47 am

کراچی: (دنیا نیوز) اے این ایف کے کریک ڈاؤن کے دوران 9 کارروائیوں میں 122 کلو سے زائد منشیات برآمد کرکے خاتون سمیت ایک ملزم گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے 2 کلو آئس برآمد ہوئی،راولپنڈی کوریئر آفس میں تھائی لینڈ اور برطانیہ سے بھیجے گئےدو پارسلز سے 660 گرام ویڈ پکڑی گئی۔

اے این ایف کی ٹیموں نے پسنی روڈ تربت سے 99 کلو چرس پکڑ لی جبکہ ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب خاتون سے 1 کلو چرس برآمد ہونے پر گرفتار کر لیا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کارخانو مارکیٹ پشاور میں کوریئر آفس سے میر پور خاص بھیجے جانے والے پارسل سے 800 گرام آئس برآمد ہوئی، زخہ خیل خیبر سے دو مختلف کارروائیوں میں 17کلو چرس پکڑی گئی۔

اے این ایف کی ٹیم نے ڈیرہ اسماعیل خان سے 1 کلو چرس برآمد ہونے پر ملزم گرفتار کرلیا، ملزموں کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔