کراچی:(دنیا نیوز) ایف بی ایریا میں تھانہ یوسف پلازہ پولیس نے 7 سالہ بچے کے قتل کا مقدمہ مقتول کے والد مظہر اویس کی مدعیت میں درج کرلیا۔
اندراج مقدمہ کی درخواست میں بچے کےوالد مظہر اویس نے موقف اختیار کیا کہ میں تین ماہ سے ایف بی ایریا بلاک 16 میں رہائش پذیر ہوں، گزشتہ روز بیگم نے فون پر بتایا ابان گھر سے نکلا اور واپس نہیں آیا ہے۔
درخواست کے متن میں بیان کیا گیا کہ میں جب گھر پہنچا اور بچے کی رشتے داروں کی مدد سے تلاش شروع کردی، اسی اثنا میں پتا چلا کے ابان کو گلہ کاٹ کر کسی نے قتل کرنے کی کوشش کی، میں نے اپنے بیٹے ابان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا جہاں دوران علاج ابان دم توڑ گیا۔
مقتول کے والد نے استدعا کی کہ نامعلوم ملزموں نے میرے بیٹے کو ناحق قتل کیا ہے،جنہیں فوری طور پر گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے۔
پولیس نے مقدمہ درج ہونے کے بعد واقعہ کی تفتیش شروع کردی، ملزموں کی شناخت کیلئے سی سی ٹی فوٹیجز سے مدد لی جارہی ہے۔