پشاور: جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 4افراد قتل

Published On 18 February,2024 03:28 pm

پشاور:(دنیا نیوز) وزیرقلعہ کے علاقے میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ داودزئی کی حدود میں ہوئی، دونوں فریقین حیدر حاجی اور جمیل کے مابین عرصہ دراز سے جائیداد کا تنازع چلا آرہا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے طیش میں آکر فائرنگ کردی جس سے گولیاں لگنے سے نواز خان، حیدر، صالح اور آزاد نامی شہری شدید زخمی ہونے کے بعد جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس نے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا اور واقعہ میں ملوث ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھاپے شروع کردئیے۔