کراچی: پولیس نے کروڑوں روپے کے ڈرائی فروٹ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

Published On 17 February,2024 01:47 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی پولیس کی جانب سے دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ڈرائی فروٹ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ بلوچستان سے کراچی بھاری مقدار میں ڈرائی فروٹ سمگل کیا جا رہا ہے جس پر پولیس نے موچکو چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کر کے سمگل شدہ ڈرائی فروٹ سے لوڈ کنٹینر ٹرالر پکڑ لیا، اس دوران ایک ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ڈرائی فروٹ بلوچستان سے کراچی سمگل کیا جا رہا تھا، برآمد ہونے والے ڈرائی فروٹ کی مالیت دو کروڑ روپے سے زائد ہے، گرفتار ملزم کی شناخت نجیب اللہ کے نام سے ہوئی ہے، برآمد شدہ مال و گاڑی کو ضابطے کی کارروائی کے بعد کسٹم کے حوالے کیا جائے گا۔