کراچی: خفیہ اطلاع پرکارروائی، منشیات فروشی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

Published On 16 February,2024 09:41 am

کراچی: (دنیا نیوز) سپرمارکیٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث 2ملزمان گرفتار کرلیے۔

پولیس کے مطابق ملزمان سپرمارکیٹ میں خفیہ طورمنشیات فروشی میں ملوث تھے، ملزم شاہ حسین کےقبضے سے 525گرام چرس اور نقد زر فروخدگی برآمدہوئی ۔

پولیس کابتاناہے کہ ملزم مہتاب کےقبضےسے535 گرام چرس اورنقدزرفروخدگی برآمد کی گئی، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کےتحت درج کرلیاگیا۔