کراچی: گھر میں سلنڈر پھٹنے سے 3 خواتین جھلس کر شدید زخمی، ہسپتال منتقل

Published On 16 February,2024 02:27 am

کراچی: (دنیا نیوز) روشنیوں کے شہر کراچی میں گھر میں سلنڈر پھٹنے سے 3 خواتین جھلس گئیں جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

سلنڈر پھٹنے کا افسوسناک حادثہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پیش آیا جہاں اچانک گیس کا سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کی وجہ سے گھر موجود 3 خواتین شدید زخمی ہو گئیں۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی ہونے والی خواتین کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے، پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی۔