کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، ایک شخص جاں بحق، 7 شدید زخمی

Published On 16 February,2024 02:02 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کے واقعات اختر کالونی، لیاری، سرجانی ٹاؤن، سائٹ ایریا سمیت دیگر علاقوں میں ہوئے، گولیاں لگنے سے زخمی ہونے والے 7 افراد کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس نے مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی، ہلاک ہونے والے شخص کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔