اے این ایف کی کارروائیاں، 108کلومنشیات برآمد، خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتار

Published On 16 February,2024 09:29 am

اسلام آباد : (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف ) کی جانب سے منشیات سمگلنگ کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،5کارروائیوں کےدوران 108کلو منشیات برآمد جبکہ خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق ملتان ایئرپورٹ سےمسقط جانے والی خاتون سمیت ملزم سے 920 نشہ آور گولیاں برآمد کرلی گئیں، راولپنڈی میں کوریئر آفس میں برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے 34 گرام ویڈ برآمدکی گئی ۔

ترجمان کے مطابق ایک اور کارروائی روغنی روڈ چمن کے قریب کی گئی جہاں سے 101 کلو چرس برآمدکرلی گئی ، ریلوے سٹیشن کراچی کے قریب ملزم سے 5 کلو ویڈ برآمدکی گئی، ماڈل ٹاؤن بہاولپور میں تین ملزمان سے 1 کلو افیون اور 590 گرام ہیروئن برآمدکی گئی ۔

ترجمان کےمطابق گرفتارملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرکےتحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔