مبینہ پولیس مقابلے کے دوران لیاری گینگ وار کے 2 کارندے گرفتار

Published On 16 February,2024 03:28 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران لیاری گینگ وار کے 2 کارندوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لیاری گینگ وار کے کارندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر پولیس نے کراچی کے علاقے جمشید ٹاؤن میں کارروائی کی، اس دوران 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان سے اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزم سنگین نوعیت کی مختلف وارداتوں میں مطلوب تھے، دونوں ملزموں کو قانونی کارروائی کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان سے مزید تفتیش کی جائے گی۔