کراچی: مبینہ پولیس مقابلہ، ڈاکو گرفتار، فائرنگ سے ایس ایچ او زخمی

Published On 16 February,2024 07:01 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو گرفتار جبکہ فائرنگ سے ایس ایچ او بھی زخمی ہو گیا۔

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں بلوچ ہوٹل کے قریب 2 مسلح ڈاکو لوٹ مار کی نیت سے موجود تھے کہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران ایک ملزم گولیاں لگنے سے زخمی ہو گیا جسے حراست میں لے لیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او فیض الحسن بھی زخمی ہوئے، گرفتار ملزم کی شناخت فرحان کے نام سے ہوئی ہے۔