کراچی: (دنیا نیوز) روشنیوں کے شہر کراچی میں بچے کے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا، مقتول کا 15 سالہ کزن ہی قاتل نکلا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں 8 سالہ بچے ابان کا قاتل اس کا اپنا ہی 15 سالہ کزن نکلا ہے جو مقتول کے ساتھ ہی رہتا تھا، پولیس نے ملزم سفیان کو گرفتار کر کے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ہے، ملزم نے قتل کے بعد چھری دھوکر کچن میں رکھ دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی :ایف بی ایریا میں قتل ہونے والے 7سالہ بچے کا مقدمہ درج
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ابان میری شکایتیں ماموں کو لگاتا تھا جس پر ڈانٹ پڑتی، پچھلی گلی سے ابان کو پارک میں لے گیا اور دھوبی گھاٹ میں جھاڑیوں کے اندر ابان کا قتل کر دیا، مجھ سے غلطی ہو گئی۔