پشاور:(دنیا نیوز) محکمہ سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز کی ٹانک میں مشترکہ کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک، 2زخمی حالت میں فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی سی ٹی ڈی نجم الحسن کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران ایک پولیس اہلکار زاہد بھی شہید ہوا جبکہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد پولیس اور سی ٹی ڈی کو 23 مقدمات میں مطلوب تھے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے فرار ساتھیوں کے خلاف علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی بیٹنی پراکے گروپ سے تھا۔
ایس ایس پی نجم الحسن کا کہنا تھا کہ دہشت گرد ضلع ٹانک اور ڈی آئی خان میں پولیس پرحملے اوراہلکاروں سے اسلحہ چھیننےمیں ملوث تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ڈی آئی خان درابن اورچوہدوان حملےمیں بھی ملوث دہشت گردوں تک پہنچ چکےہیں، درابن اورچوہدوان کے تھانوں پرحملےمیں 6کاتعلق درابن اور 4 کاتعلق دیگر علاقوں سےتھا، امید ہے یہ دہشت گردوں جلد اپنےانجام تک پہنچ جائیں گے۔