کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں فائرنگ سے ماں بیٹی شدید زخمی ہو گئیں جبکہ ایک خاتون نے زہریلی چیز پی کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سپر ہائی وے کے قریب نامعلوم افراد نے کار پر گولیاں چلا دیں جس کے نتیجے میں کار سوار ماں بیٹی شدید زخمی ہو گئیں جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہو گئے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔
دوسری جانب کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن بہرام گوٹھ کے گھر سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے، ابتدائی تحقیقات کے بعد پتا چلا ہے کہ خاتون کی موت زہریلی چیز پینے سے ہوئی ہے، پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد لاش تحویل میں لیکر قانونی کارروائی شروع کر دی۔