کراچی :گینگ وار کا مطلوب کارندہ ساتھی سمیت گرفتار

Published On 18 February,2024 09:51 am

کراچی:(دنیا نیوز) ضلع کیماڑی تھانہ پاک کالونی پولیس نے کارروائی کے دوران گینگ وارکاانتہائی مطلوب کارندہ ساتھی سمیت گرفتارکرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان پولیس مقابلوں، قتل، اقدام قتل سمیت سنگین جرائم میں ملوث ہیں ، گرفتار ملزموں میں یاسرعرف گولاعرف بھولااورطلحہ نامی ملزمان شامل ہیں۔

ملزموں سےغیرقانونی پستول اورگلشن اقبال سے چھینا گیا موٹرسائیکل برآمد کرلیا، گرفتار ملزم یاسر عرف بھولا گینگ وارسرگرمیوں میں ملوث جس پر 7 سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔

پولیس کا دعویٰ ہے ملزم پولیس اہلکارعادل کوشہیدکرنے،رینجرزاہلکار کو زخمی کرنےمیں بھی ملوث ومطلوب تھا، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔