پنجاب پولیس کی بڑی کامیابی، قتل کی 6 سے زائد وارداتوں میں مطلوب اشتہاری دبئی سے گرفتار

Published On 18 February,2024 07:06 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قتل کی 6 سے زائد وارداتوں میں مطلوب خطرناک اشتہاری کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں برس بیرون ملک سے گرفتار خطرناک اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 13 ہوگئی، سپیشل آپریشن سیل کی ٹیم نے خطرناک شوٹر کو ٹریس کرکے دبئی سے گرفتار کیا، انٹرپول کے ذریعے پاکستان منتقل کیا جا رہا ہے۔

گرفتار اشتہاری طیب اعجاز گوجرانوالہ کے مختلف تھانوں میں 6 سے زائد قتل کی وارداتوں میں مطلوب تھا، خطرناک اشتہاری طیب اعجاز کو لے کر پنجاب پولیس کے سپیشل آپریشن سیل کی ٹیم متحدہ عرب امارات سے پاکستان روانہ ہوگئی ہے۔