نصیر آباد: (دنیا نیوز) نصیر آباد میں دو روز قبل نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل ہونے والے پرائمری ماسٹر کیخلاف لواحقین کا دھرنا جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق پرائمری ماسٹر کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے دھرنا مقتول کی بیٹیوں کی طرف سے انڈس ہائی وے پر دیا گیا ہے، قاتلوں کی گرفتاری تک دھرنا جاری رہے گا۔
دھرنے کے باعث سسئی لوہار، سورٹھ لوہار، لاڑکانہ، حیدرآباد، کراچی اور دیگر شہروں کی ٹریفک مکمل طور پر معطل ہو کر رہ گئی، شاہراہوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔