لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں شادی کی تقریب کے دوران قاتلانہ حملے میں امیر بالاج جاں بحق جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہو گئے، سکیورٹی گارڈز کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھی مارا گیا۔
فائرنگ کا افسوسناک واقعہ صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے چوہنگ میں پیش آیا جہاں ٹیپو ٹرکاں والے کا بیٹا امیر بالاج شادی کی تقریب میں شریک تھا کہ اس دوران مسلح شخص نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں امیر بالاج سمیت 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
امیر بالاج کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، امیر بالاج کے سکیورٹی گارڈز کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھی مارا گیا، واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
واضح رہے کہ امیر بالاج لاہور کے اندرون شہر کی مشہور شخصیت ٹیپو ٹرکاں والا کا بیٹا تھا، ٹیپو ٹرکاں والا خود بھی دشمنی کی نذر ہو کر قتل ہو گئے تھے۔