گمبٹ: تیز رفتار مسافر کوچ نے راہگیر خاتون کو کچل دیا

Published On 19 February,2024 04:42 am

گمبٹ: (دنیا نیوز) گمبٹ میں تیز رفتار مسافر کوچ نے راہگیر خاتون کو کچل دیا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گئی۔

ٹریفک کا افسوسناک حادثہ سندھ کے علاقے گمبٹ کے قریب قومی شاہراہ پر پیش آیا جہاں مسافر کوچ نے تیز رفتاری کی وجہ سے سڑک عبور کرتے ہوئے خاتون کو ٹکر مار دی، حادثے کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گئی۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے جائے حادثہ کا جائزہ لینے کے بعد مسافر کوچ کے ڈرائیور کو حراست میں لیکر قانونی کارروائی کیلئے تھانے منتقل کر دیا ہے۔