گجرات: ڈاکو شوروم سے لاکھوں کی نقدی لوٹ کر فرار، قصور سے 5 ڈاکو گرفتار

Published On 20 February,2024 04:32 am

گجرات: (دنیا نیوز) گجرات میں ڈاکو شوروم سے لاکھوں روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے، پولیس نے قصور میں خاتون سمیت 5 ڈاکو پکڑ لیے۔

گجرات کے علاقے ڈنگہ میں شوروم میں 4 مسلح ڈاکو داخل ہوئے اور وہاں موجود افراد کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر لاکھوں روپے کی نقدی لوٹ لی اور بآسانی فرار ہو گئے، ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے، پولیس نے متاثرین کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا۔

دوسری جانب پنجاب پولیس نے قصور میں کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت 5 مبینہ ڈاکوؤں کو حراست میں لے لیا ہے، گرفتار ملزموں سے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سامان برآمد کر لیا، پولیس نے مزید قانونی کارروائی کیلئے ڈاکوؤں کو تھانے منتقل کر دیا ہے۔