بہاولنگر: معمولی تلخ کلامی پر2 گروپوں میں تصادم، ایک شخص جاں بحق

Published On 19 February,2024 08:40 am

بہاولنگر: (دنیانیوز) پنجاب کے ضلع بہاولنگر کے علاقے سوڈا بستی میں معمولی تلخ کلامی پر 2 گروپوں میں تصادم کا واقعہ پیش آیا ہے ۔

پولیس کے مطابق گروپوں میں تصادم کے باعث فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، جاں بحق 45 سالہ عطاء محمد کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئی ۔

پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔