لاہور (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور اور اس کے گردو نواح میں ہلکی بارش ہوئی جس کے نتیجے میں موسم خوشگوار ہو گیا۔
لاہور کے مختلف علاقوں شملہ پہاڑی، لکشمی چوک، گوالمنڈی، قرطبہ چوک، ڈیوس روڈ، مال روڈ، اچھرہ، قینچی، چونگی امر سدھو، گجومتہ، اسلامپورہ، بند روڈ، انار کلی، شالامار باغ، ماڈل ٹاؤن، جوہر ٹاؤن، گلبرگ، گارڈن ٹاؤن سمیت شہر کے دیگر مقامات پر بوندا باندی ہوئی۔
قصور، پتوکی، مریدکے، شیخوپورہ اور دیگر شہروں میں بھی ہلکی بارش ہوئی، بادل برسنے کیساتھ چلنے والی ٹھنڈی ہوا نے سردی میں اضافہ کر دیا، ملک میں کم سے کم گوپس میں درجہ حرارت منفی 4، لہہ، کالام منفی 3، بگروٹ اور ہنزہ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔