لاڑکانہ: (دنیا نیوز) لاڑکانہ میں 4 ڈاکو میڈیکل سٹور سے 5 موبائل فون اور 60 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔
ڈکیتی کے واردات لاڑکانہ کے علاقے چانڈکا پل کے قریب پیش آئی جہاں 4 موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو میڈیکل سٹور میں داخل ہوئے اور عملے کو یرغمال بنا کر لوٹ مار شروع کر دی، اس دوران ملزموں نے فارمیسی میں موجود 60 لاکھ روپے نقدی اور 5 موبائل لوٹ لیے اور بآسانی فرار ہو گئے۔
ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کر لی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکو میڈیکل سٹور میں داخل ہو کر لوٹ مار کرنا شروع کر دیتے ہیں، پولیس نے متاثرین کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا اور فوٹیج کی مدد سے ملزموں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔