کراچی: نامعلوم افراد نے شہری کو قتل کر دیا، مبینہ مقابلوں میں 3 ڈاکو گرفتار

Published On 30 March,2024 05:58 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں نامعلوم افراد نے ایک شہری کو قتل کر دیا، مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 3 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نیا گولیمار کھجی گراؤنڈ قبرستان کے قریب سے ہاتھ بندھی ایک شخص کی لاش ملی، مقتول کی شناخت 26 سالہ لال محمد کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دی۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن حوا گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران گولیاں لگنے سے دو ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، ملزمان سے اسلحہ اور موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں، پولیس نے دونوں ملزموں کو تھانے منتقل کر دیا۔

ادھر لاڑکانہ کے علاقے ولید میں بھی مبینہ پولیس مقابلہ ہوا اس دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا، ملزم سے اسلحہ اور موبائل فون برآمد کر لیا، گرفتار ملزم 30 سے زائد سنگین وارداتوں میں ملوث تھا، پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی۔