کچےمیں درجنوں مسلح ڈاکوؤں کا گاؤں پردھاوا، دس سالہ بچہ اغوا

Published On 30 March,2024 08:58 am

اوباڑو : (دنیا نیوز) کچے کے علاقے میں پولیس آپریشن کےساتھ ساتھ ڈاکوؤں کی وارداتیں بھی جاری ہیں ، درجنوں مسلح ڈاکوؤں نے گاؤں گل محمد دشتی پر دھاوابول دیا ۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے نواب علی دشتی اور اس کے بیٹے دس سالہ بیٹے ثمرعباس کو اغوا کرلیا، گاؤں والوں کی مزاحمت پر ڈاکو نواب علی دشتی کو چھوڑ کر دس سالہ بچے کو ساتھ لے کر کچے میں فرارہوگئے۔

تحصیل اوباڑو سے اغوا ہونے والوں کی تعداد تین ہوگئی، پولیس نفری اورعلاقہ مکین ڈاکوؤں کے تعاقب میں روانہ ہوگئے۔