شکر گڑھ: (دنیانیوز) پنجاب کے شہرنارووال کی تحصیل شکرگڑھ میں گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق چھنی نگروٹہ کے علاقے میں آٹھ ڈاکوؤں نے اہل خانہ پر تشدد یرغمال بنا کر لوٹ مار کی ، ڈاکوؤں کی خواتین سے مبینہ بد تمیزی پر مقتول فرحان نے مزاحمت کی ، 20 سالہ فرحان کو ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
پولیس کاکہنا ہے کہ ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ ایک راہ گیر سے موٹر سائیکل بھی چھین لی ، پولیس کی جانب سے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔