قصور: (ویب ڈیسک ) پنجاب کے ضلع قصور کی تحصیل چونیاں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں شوہر نے بیوی کو کرنٹ لگاکر قتل کر دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق درج ایف آئی آر کے مطابق بیوی کے قتل کا واقعہ چونیاں کے علاقے کیتن خورد میں پیش آیا، جہاں ملزم نے دوسری شادی کر رکھی تھی جس کی وجہ سے پہلی بیوی سے اکثر اس کا جھگڑا رہتا تھا۔
پولیس کے مطابق شوہر نے بیوی کو کرنٹ لگا کر قتل کیا جس کے بعد پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغازکردیا۔